معروف اداکارہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 پاکستانی اداکارہ رسمِ مایوں کی تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل فوٹو: انسٹاگرام پاکستانی اداکارہ رسمِ مایوں کی تصاویر و ویڈیوزسوشل میڈیا پر وائرل

مشہور ڈراما سیریل ’منت مراد‘ میں مراد کی چھوٹی بہن نگی کے کردار سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ ثنا نادر شاہ کی رسمِ مایوں کی تصاویر و ویڈیوز بھی سامنے آگئیں۔

سینئر اداکارہ فرح نادر کی بیٹی و اداکارہ ثنا نادر نے حال ہی میں اپنے نکاح کا اعلان بذریعہ سوشل میڈیا کیا تھا۔ تاہم اب ان کی رسم مایوں کی بھی چند تصاویر سوشل میڈیا پرگردش کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی مایوں کی تقریب میں قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ ڈراما سیریل ’منت مراد‘سے ان کے ساتھی فنکاروں رحما زمان خالد اور فائزہ گیلانی نے بھی شرکت کی۔

تاہم ثنا نادر شاہ کے شوہر کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store