ماورا حسین کا کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ کا کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب فائل فوٹو پاکستانی اداکارہ کا کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دینے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسمس ٹری ڈیکوریٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی اور کیپشن میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی تھی۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور مذہبی تعلیمات کا باغور مطالعہ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔جس کے بعد ماورا حسین نے اپنی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ عقیدہ دل میں ہوتا ہے درخت میں نہیں ہوتا براہ کرم تھوڑا اور مطالعہ کریں۔

انہوں نے لکھا کہ اس طرح اقلیتوں کو یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم ان کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ماوراحسین نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگوں یہ نہیں کرنا تو مجھے میرا کام کرنے دیں، شکریہ۔

install suchtv android app on google app store