شعیب ملک نے غصہ نکالا۔۔۔ کھڑکیوں کے شیشے توڑ ڈالے

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے چھکوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے فائل فوٹو گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے چھکوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے

گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک کے چھکوں نے کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ گلوبل ٹوئنٹی 20 کینیڈا لیگ کے پہلے کوالیفائر میں وینکوور نائٹس نے برامپٹن وولوز کو ڈی ایل میتھڈ پر77رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

فاتح الیون نے 16 اوورز میں 4 وکٹ پر 170رنز بنائے، شعیب ملک نے 26 گیندوں پر 46 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور اتنے ہی چھکے شامل رہے۔ شعیب نے ایش سودھی کو 68 میٹر طویل چھکا لگایااور گیند کھڑکی کے شیشے پر لگی، اس کے بعد ہموطن وہاب کو چھکا لگا کر دوسری کھڑکی کا شیشہ بھی توڑدیا، وہاب ریاض اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ لی، ناکام سائیڈ کو ازسرنو 181 کا ہدف ملا لیکن وہ 103رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

وہاب 5 رنز بنا پائے، آفریدی صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، کولن منرو 62رنز بناکر نمایاں رہے۔ ایلیمنیٹر میں ونیپیگ ہاکس نے ٹورنٹو نیشنلز کو ڈی ایل پر 2رنز سے قابو کرلیا، ناکام سائیڈ نے 5 وکٹ پر 238رنز بنائے، ہینریچ کلیسن (106) اور روڈریگو تھامس(73) نمایاں رہے، عرفان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

فاتح الیون نے 17.1 اوورز میں 5 وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا، عمر اکمل1رن بنا سکے، کپتان جین پال ڈومنی 85رنز بناکر نمایاں رہے۔ دوسرا کوالیفائر ہفتے کو برامپٹن وولوز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان ہوگا۔

 

install suchtv android app on google app store