پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کا مشورہ ہے کہ انسان کو لوگوں کی پرواہ کیے بغیر وہی کرنا چاہیے جو اس کا دل کرے ۔
قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید ان دنوں دوسری شادی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں،اسی دوران شعیب کے کہیں سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ تو کہیں علیحدہ سے دیے گئے مختلف انٹرویو کلپس وائرل ہیں۔
حال ہی میں ایک نجی چینل کی جانب سے شعیب ملک کا ایک ویڈیو انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شعیب نے لوگوں کو ایک نصیحت کی۔
شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انسان کو وہی کرنا چاہیے جو اس کا دل کر ، یہ نہیں سوچیں کہ لوگ کیا کہیں گے، آپ جو کرنا چاہتے ہیں وہ کریں، چاہے پھر آپ کو اس کے لیے 10 سال لگیں، 20 سال لگیں، اگر 20 سال بعد بھی سمجھ آئے تو کرنا چاہیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کچھ نہیں بھی کرتے تو لوگوں کا کام سوچنا ہی ہے، کچھ ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو ہم سوچ بھی نہیں رہے ہوتے لیکن لوگ ہم سے متعلق سوچتے ہیں۔