شعیب ملک نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں فارچیون باریشال ٹیم کے ساتھ اپنے معاملات کی وضاحت پیش کردی ہے۔
شعیب ملک کا فارچیون بریشال کے ساتھ معاہدہ تھا، تاہم وہ دو روز قبل بنگلادیش سے دبئی چلے گئے تھے۔
اب سوشل میڈیا پر شعیب ملک نے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فارچیون بریشال کے ساتھ اپنی پلیئنگ پوزیشن کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کو مسترد کرتا ہوں۔
شعیب ملک نے کہا ہے کہ میں نے کپتان تمیم اقبال کے ساتھ مکمل بات چیت کی اور پھر ہم باہمی طور پر آگے بڑھے۔
شعیب ملک نے بتایا کہ دبئی میں پہلے سے طے مصروفیت کی وجہ سے مجھے بنگلادیش چھوڑنا پڑا۔
Official statement ;
— Shoaib Malik ?? (@realshoaibmalik) January 26, 2024
I would like to address and dismiss the recent rumors circulating about my playing position with Fortune Barishal. I had a thorough discussion with our captain, Tamim Iqbal, and we mutually planned the way forward. I had to leave Bangladesh for a… pic.twitter.com/kmPqPt1nxv
شعیب ملک نے اپنے بیان میں بی پی ایل کی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوئے لکھا کہ اگر ضرورت پڑی تو میں ٹیم کے لیے دستیاب ہوں۔
شعیب ملک نے اپنے پیغام میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں پر احتیاط برتنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ میں واضح طور پر ان بے بنیاد افواہوں کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ہر کسی کے لیے معلومات پر یقین کرنے اور پھیلانے سے پہلے اس کی تصدیق کرنا بہت ضروری ہے، جھوٹ ساکھ کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ غیر ضروری الجھن پیدا کر سکتا ہے۔