ورلڈ کپ ہوگیا لڑائی جھگڑوں کا شکار، افغانی کھلاڑی اپ سیٹ

ٹیم افغانستان فائل فوٹو ٹیم افغانستان

بھارت کیخلاف میچ سے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شیشہ کیفے میں ویڈیو سامنے آئی جس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب ہنگامہ مچا تاہم اب مانچسٹر کے اسی علاقے میں ایک اور واقعہ رونما ہوا جس دوران افغانستان کے کھلاڑیوں کا ایک ریسٹورنٹ میں جھگڑا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مانچسٹر میں یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے میچ سے ایک روز قبل رات کو افغانستان کے کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے جس دوران ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوا اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔

رات سوا گیارہ بجے پیش آنے والے واقعے کے بعد کھلاڑی ریسٹورنٹ سے چلے گئے۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ٹورنامنٹ میں افغان ٹیم کو اب تک کھیلے گئے پانچوں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

منگل کی شام پریس کانفرنس میں جب افغان کپتان گلبدین نائب سے اس واقعے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی ظاہر کی اور کہا کہ اس بارے میں سیکیورٹی آفیسر یا منیجر بتا سکتے ہیں۔جب ان سے مزید سوالات ہوئے تو انہوں نے پریس کانفرنس سے واک آؤٹ کی دھمکی دی اور غصے میں دکھائی دیے۔

install suchtv android app on google app store