سپرمڈل ویٹ چمپئین باکسر روبرٹو رامیرز جمعہ کو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

  • اپ ڈیٹ:
سپرمڈل ویٹ چمپئین باکسر روبرٹو رامیرز جمعہ کو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے فائل فوٹو سپرمڈل ویٹ چمپئین باکسر روبرٹو رامیرز جمعہ کو اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے

ورلڈ باکسنگ آرگنائزیشن کے سپر مڈل ویٹ چمپئین روبرٹو رامیرز کو پھر سے سامنا کرنا ہوگا اپنے حریف جیسی ھارٹ کا جن کو رامیرز نے اس سے قبل جیسی کو گزشتہ سال ستمبر میں بارہ راونڈز کے دلچسپ میچ میں شکست دی تھی۔

باکسنگ کے ناقدین اور شائقین کے لئے یقینا یہ ری میچ ایک بڑا ایونٹ ہوگا جس میں جیسی ھارٹ اپنی فتح کو یقینی بنانے کے لئے پرامید ہیں تو رامیرز بھی ایک سال کے بعد مزید پریکٹس اور طاقت کے ساتھ اپنے اعزاز کا دفاع کرنے میں پراعتماد ہیں۔ امریکن بینک سینٹر ٹیکساس میں ہونے والی اس بڑی فائیٹ کی ٹکٹس تقریبا مکمل طور پر فروخت ہوچکی ہیں جبکہ لاکھوں شائقین باکسنگ اس فائیٹ کو لائیو اپنی اسکرینوں پر بھی دیکھیں گے۔

اگر دونوں فائیٹرز کی ایک سال قبل ہونے والی فائیٹ کا جائزہ لیا جائے تو بخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ رامیرز کا بار بار جھک کر آگے بڑھنا ھارٹ کے حق میں رہا اور انھوں نے رامیرز کے سر پر بارہا اپر کٹ پنچ مارے۔ ناقدین نے تو یہاں تک کہا کہ ھارٹ کو اپر کٹ پنچ سے اتنی محبت ہو کہ رامیرز کے ساتھ سابقہ فائیٹ میں انھوں نے ایک بھی اپر کٹ خالی نہیں جانے دیا اور ایسا گماں ہورہا تھا کہ رامیرز خود سے ان مکوں کو کھانے کے لئے سامنے آتے رہے۔

دوسری جانب یہ کہنا بھی غلط نہیں ہوگا کہ رامیرز ایک نہایت ہوشیار اور تیزی سے فائیٹ کو آگے بڑھانے والے کھلاڑی ہیں سو انھوں نے جیسی ھارٹ کے اپر کٹس سے بچنے کا یہ طریقہ نکالا کہ مکوں کی بوچھاڑ جاری رکھی اور ھارٹ کے ایک اپر کٹ کے بدلے میں ایسے کمبینیشن کے ساتھ مکے مارے کہ ھارٹ کے اگلے حملے تک حساب برابر ہوچکا ہوتا تھا۔

یہاں اگر میچ سے قبل کچھ پیش گوئی کی جائے تو ایسا نظر آرہا ہے کہ رامیرز میں اتنی برداشت تو لازمی ہے کہ وہ ھارٹ کے اپر کٹس کو کھانے کے بعد بھی ناک آوٹ نہیں ہونگے بلکہ اگر وہ فی راونڈ ھارٹ کو پچاس سے ساٹھ مکے بھی مارتے ہیں تو نہیں لگتا کہ ھارٹ رامیرز کے سامنے ٹھہر سکیں گے اس لئے ہمیں بظاہر یہ لگ رہا ہے کہ اگر رامیرز کے تابڑ توڑ حملے ھارٹ کو تھکا دیتے ہیں اور میچ ریفری بھی ھارٹ کو مزید پنچ کھاتا نہیں دیکھ سکتے تو یہ میچ نویں یا دسویں راونڈ میں ہی اختتام پذیر ہوجائے گا اور روبرٹو رامیرز ایک دفعہ پھر اپنے اعزاز کا بخوبی دفاع کرنے میں کامیاب ٹھہریں گے۔

install suchtv android app on google app store