عامر خان لا رہے ہیں پروفیشنل باکسنگ کا دوسرا میگا ایونٹ لا ہور شہر میں

باکسر عامر خان اور محمد وسیم فائل فوٹو باکسر عامر خان اور محمد وسیم

عامر خان لا رہے ہیں پروفیشنل باکسنگ کا دوسرا میگا ایونٹ اب لاہور میں اور باکسنگ کا رِنگ کھیل کے میدان میں نہیں بلکہ سجے گا گورنر ہاوس میں ۔

وفا عباس (اسلام آباد) حال ہی میں اے کے پروموشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پروفیشنل باکسنگ کا میگا ایونٹ منعقد کیا گیا، جس میں پاکستان سمیت کئی ممالک سے باکسرز شریک ہوئے اور اب اس کے چند ہی ہفتوں بعد عامر خان ویسا ہی ایک بڑا ایونٹ زندہ دلان شہر لاہور میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انیس دسمبر کو مڈل ایسٹ ٹائیٹل فائیٹ کا ایونٹ گورنر ہاوس لاہور میں منعقد ہوگا، جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور کنگ خان بھی بہت پر امید دکھائی دیتے ہیں۔

عامر خان نے اس حوالے سے بتایا کہ گورنر ہاوس میں ایونٹ کے انعقاد کے لئے این او سی کے حصول سمیت دیگر معاملات بھی طے ہو چکے ہیں، یہ ایک تاریخی ایونٹ ہوگا۔

محمد وسیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وسیم اس وقت اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کررہے ہیں، ٹائیٹل فائیٹ کے لئے ان کی تیاری بھرپور ہے اور وہ مقابلے کے لئے تیار ہیں۔

دوسری جانب مڈل ایسٹ ٹائیٹل فائیٹ کے لئے فالکن کے نام سے پہچانے جانے والے باکسر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ سپورٹ کے لیے عامر خان کا مشکور ہوں، قوم دعا کرے، ٹائیٹل ضرور جیتوں گا۔

محمد وسیم ان دنوں اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ کررہے ہیں اور جلد ہی برطانیہ آکر عامر خان کے ساتھ بھی ٹریننگ کریں گے۔

install suchtv android app on google app store