یوتھ ورلڈ ٹائیٹل باکسنگ موخر، ایشئین بوائے عثمان وزیر کو کرنا پڑے گا اب انتظار

 ایشئین بوائے عثمان وزیر فائل فوٹو ایشئین بوائے عثمان وزیر

یوتھ ورلڈ ٹائیٹل کے لئے بیتاب ایشئین بوائے کو کرنا پڑے گا تھوڑا سا اور انتظار کرنا پڑے گا مینی پاکیو پرومشن کے تحت باکسنگ فائیٹ کوویڈ کی وجہ سے ہوئی تعطل کا شکار۔۔ ورلڈ چمپئین جیرون انکجاس جلد نئی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

عقابی نگاہ اور چیتے جیسی پھرتی سے اپنے حریف پر جھپٹنے والے عثمان وزیر جو کہ دنیا میں ایشئین بوائے کے نام سے جانے جاتے ہیں اپنے اگلے ہدف کے لئے بھرپور پریکٹس کررہے ہیں، تاہم فائیٹ کو کچھ دن کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔

منیلا میں ورلڈ چمپئین جیرون انکجاس اور کووچ جووان نے اپنے پیغام میں بتایا کہ کورونا کی وبا کے باعث عثمان وزیر کی فائیٹ کو موخر کردیا گیا ہے تاہم کچھ دن بعد نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔ دوسری جانب اپنے ویڈیو میسج میں عثمان وزیرکا کہنا تھا کہ فائیٹ فی الحال موخر ہوئی ہے، ہم موٹیویٹ بھی ہیں اور تیار بھی۔

آئی بی ایف یوتھ ورلڈ ٹائیٹل کے لئے یہ فائیٹ فلپائین کے دارالحکومت منیلا میں 22 مئی کو مینی پاکیو پروموشن کے تحت ہونا طے پائی تھی جس میں عثمان وزیر کے انڈر کارڈ پاکستان نیشنل ٹیم کیپٹن آصف شاہ ہزارہ اور کامران عبدالوہاب کی فائیٹس بھی منعقد ہوں گی تاہم نئی تاریخ کا اعلان ورلڈ چمپئین جیرون انکجاس چند دن بعد میں ہی کریں گے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ عالمی شہرت یافتہ باکسر مینی پاکیو کی پرومشن کے تحت پہلی مرتبہ پاکستانی باکسرز کو سامنے لایا جارہا ہے جو کہ یقینا پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو مزید فروغ دینے کا باعث ہوگا۔

install suchtv android app on google app store