پولینڈ میں باکسنگ کا انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ، میڈلز کے حصول کیلئے باکسرز میں جنگ جاری

پولینڈ میں باکسنگ کا انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ فائل فوٹو پولینڈ میں باکسنگ کا انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ

بین الاقوامی باکسنگ ایسوسی ایشن (اے آئی بی اے) کے زیر اہتمام پولینڈ میں جاری باکسنگ کا انٹرنیشنل یوتھ ایونٹ اپنے میڈل فیز میں داکل ہوچکا ہے۔

باکسنگ کے اس رنگا رنگ ایونٹ میں 52 ممالک سے چار سو سے زائد مرد و خواتین باکسرز شامل ہیں۔ ایونٹ کے چھٹے روز کے اختتام پر دو سو اٹھتر فائیٹس مکمل ہوچکی ہیں جن میں چوبیس باکسرز میڈل کے حصول میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک سو بارہ باکسرز اگلے فیز میں اپنی طاقت آزمائیں گے۔

باکسنگ ایونٹ میں شریک 50 فیصد باکسرزپہلے سے ہی بین الاقوامی مقابلوں کا تجربہ رکھتے ہیں اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں، دوسری جانب اس ایونٹ میں نئے اور کم عمر کھلاڑیوں کو بھی باکسنگ کے ایک بڑے عالمی میلے میں شریک ہونے کا موقع ملا ہے۔

باکسنگ کے مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہی نوجوان اتھلیٹس میں سے بہت سارے ناصرف خطے کے ستارے بن کر ابریں گے بلکہ اس سال کے اختتام پر بلغراد میں ہونے والی عالمی چمپئین شپ میں بھی شرکت کے اہل ہوسکتے ہیں۔

اس وقت کی تازہ صورتحال کے مطابق ایونٹ میں شریک چودہ ممالک سے تعلق رکھنے والے چوبیس باکسرز سیمی فائنلز میں پہنچ چکے ہیں جبکہ بتیس ممالک سے تعلق رکھنے والے ایک سو بارہ باکسرز بشمول 13 رشئین باکسرز کواٹر فائنلز کے میڈلز کے لئے رنگ میں اتریں گے۔

install suchtv android app on google app store