ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا کامیاب آغاز، تھائی لینڈ کو 0-10 سے شکست

ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا کامیاب آغاز، تھائی لینڈ کو 0-10 سے شکست فائل فوٹو ایشین گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا کامیاب آغاز، تھائی لینڈ کو 0-10 سے شکست

پاکستان ہاکی ٹیم نے ایشین گیمز میں شاندار انداز میں آغاز کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 0-10 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کے گیلورا بنگ کارنو اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ کے پہلے کوارٹر میں قومی ٹیم کوشش کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کر سکی البتہ کوارٹر کے اختتام سے کچھ دیر قبل توثیق ارشد نے پینالٹی کارنر پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلادی۔

اس گول کے ساتھ ہی گولوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور پاکستان نے دوسرے ہاف میں تابڑ توڑ حملے کرتے ہوئے تین گول اسکور کر کے 0-4 کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں بھی پاکستان نے گول اسکور کرنے کا سلسلہ جاری رکھا اور مجموعی طور پر مزید 6 گول اسکور کر کے میچ میں 0-10 سے کامیابی حاصل کر لی۔

پاکستان کی جانب سے عتیق ارشد نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک اسکور کی جبکہ ان کے بھائی توثیق ارشد نے دو گول اسکور کیے۔

اس کے علاوہ ابوبکر نے دو جبکہ مبشر علی نے ایک گول اسکور کیا۔

ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کا اگلا مقابلہ بدھ (22 اگست) کو عمان سے ہو گا۔

install suchtv android app on google app store