جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں وکٹوں کی سنچری بنا ڈالی

جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں وکٹوں کی سنچری بنا ڈالی جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں وکٹوں کی سنچری بنا ڈالی

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے لارڈز میں ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔

ہوم آف کرکٹ کے طور پر مشہور اس تاریخی وینیو پر جیمز اینڈرسن نے 100 واں شکار مرلی وجے کی صورت میں کھیلا، ان کی ان سوئنگ ڈلیوری مرلی وجے کے بیٹ کا اندرونی کنارہ چھوتی ہوئی سیدھی وکٹوں کے عقب میں موجود جونی بیئر اسٹو کے گلوز میں چلی گئی۔

اس طرح جیمز اینڈرسن ایک وینیو میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بولر بن گئے، ان سے قبل مرلی دھرن یہ کارنامہ تین مختلف وینیوز پر انجام دے چکے ہیں، انھوں نے سنہالیز اسپورٹس کلب پر 166، کینڈی میں 117 اور گال میں 111 ٹیسٹ وکٹیں لی تھیں۔ وجے اس میچ میں دونوں مرتبہ کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوکر پیئر کا شکار ہوئے۔

install suchtv android app on google app store