آئی سی سی ورلڈکپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ فائل فوٹو انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ فائنل فور کےلیے کوالیفائی کرنے والی چوتھی ٹیم بن گئی۔

کوکلتہ میں انگلینڈ کے خلاف آخری گروپ میچ میں قومی ٹیم کو 6.4 اوورز میں 338 رنز کا ہدف حاصل کرنا تھا جس میں وہ ناکام رہی۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم ورلڈ کپ سے باہر جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

بھارتی ٹیم پہلے، جنوبی افریقہ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔

اس اعتبار سے پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ جبکہ دوسرا سیمی فائنل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان ہوگا۔

ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store