آئی سی سی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے لیے اچھی خبر ہے کہ نائب کپتان قومی ٹیم شاداب خان کو میڈیکل پینل نے کلیئر کر دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میڈیکل پینل کی اجازت ملنے کے بعد آل راؤنڈر شاداب خان کل ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔
شاداب جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے گرے اور انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ وہ ان فٹ ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
میگا ایونٹ میں شاداب خان نے 5 میچز کھیلے جن میں انہوں نے چار میچز میں بالنگ کی اور 180 رنز دے کر صرف دو وکٹیں ہی حاسل کر پائے جب کہ پانچ اننگز میں 117 رنز اسکور کیے۔