ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم آئر لینڈ روانہ

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے کے لئے قومی ہاکی ٹیم آئر لینڈ روانہ فائل فوٹو

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لیے قومی ہاکی ٹیم بلفاسٹ روانہ ہوگئی۔ آئندہ سال بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے گرین شرٹس کو کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

 قومی ٹیم عبدلحسیم خان کی قیادت میں لاہور سے آئرلینڈ روانہ ہوئی، ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور مینجر حنیف خان بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے ، قومی ٹیم میں امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال شامل ، ابوبکر محمود ، عماد شکیل بٹ ، عمر بھٹہ ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر بھی ٹیم کا حصہ ہیں،محمد رضوان جونیئر ، عاطف مشتاق، تصور عباس، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز بھی ٹیم کے ساتھ روانہ ہوئے۔

گرین شرٹس جون کے پہلے ہفتے میں آئرش ٹیم کے خلاف تین میچز کی ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے ، ورلڈ ہاکی لیگ کے مقابلے 15 سے 25 جون تک لندن میں منعقد ہونگے ، ورلڈ کپ 2018 میں رسائی کے لیے ٹورنامنٹ اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے ، جس میں بھارت ، کینیڈا ، ہالینڈ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں ، روایتی حریف پاکستان اور بھارت 18 جون کو ٹکرائیں گے۔   

install suchtv android app on google app store