ایشین ہاکی چمپئین شپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو حتمی شکل دیدی گئی

pakistan hockey team pakistan hockey team

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چمپئین شپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔ 

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین ہاکی چمپئین شپ کے لیے چار کھلاڑیوں حسیم خان، فرید احمد، راشد محمود اور رضوان سینئر کو ٹیم میں جگہ دے دی ہے۔ چاروں کھلاڑی 29 اکتوبر کو جاپان میں رپورٹ کریں گے۔ باقی کھلاڑی آسٹریلیا سے براہ راست جاپان پہنچیں گے۔ دورہ آسٹریلیا میں شامل ارسلان قادر اور سلمان جونیئر کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔ ایشین ہاکی چمپئین شپ ٹرافی یکم نومبر سے جاپان میں شروع ہو گی۔

install suchtv android app on google app store