قومی ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین مستعفی

ہاکی ورلڈ لیگ میں قومی ٹیم کی شکست پر چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے استعفیٰ دے دیا۔

سابق اولمپئین اور قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر نے ہاکی ورلڈ لیگ میں ٹیم کی خراب کارکردگی کے باعث اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا ہاکی ٹیم نے توقعات کے مطابق پر فارم نہیں کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا نئے لوگوں کو موقع ملنا چاہیئے جو ہاکی کی بہتری کیلئے اچھا کام کر سکیں۔ کوچ شہناز شیخ نے کوچنگ میں بڑی محنت کی ہے۔

واضح رہے پاکستانی ٹیم 2016 کے اولمپکس کیلئے کوالیفائی بھی نہ کر پائی ۔

بیلجئم میں ہونے والے ورلڈ ہاکی لیگ ایونٹ میں پاکستان صرف پولینڈ کیخلاف افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوا جبکہ آسٹریلیا اور آئرلینڈ کیخلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

install suchtv android app on google app store