بابر نہ آفریدی، پھر کون بنا پی ایس ایل کی تاریخ کا مہنگا ترین کھلاڑی؟

پی ایس ایل فائل فوٹو پی ایس ایل

آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل کی نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

سیالکوٹ اسٹالینز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ کی شمولیت کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا گیا، اس سیزن میں وہ پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ اسٹالینز نے 14 کروڑ روپے میں اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جس کے بعد اسمتھ اب تک پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store