بابر اعظم کے مداحوں نے میدان پر دھاوا بول دیا، سیکیورٹی الرٹ

پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران اسٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گُھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں فائل فوٹو پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران اسٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گُھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے کوالیفائر میچ کے دوران اسٹار بیٹر بابر اعظم کے مداحوں نے میدان میں گُھس کر سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوا دیں۔

بابر اعظم کے مداح ان سے ملنے کے لیے کافی بے چین نظر آتے ہیں اور ان سے ملنے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے چاہے پھر انہیں کسی بھی حد تک جانا پڑے۔

حال ہی میں پی ایس ایل کے کوالیفائر میچ کے دوران بھی کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں بابر اعظم کے ایسے ہی دیوانے مداح میچ کے دوران متعدد بار گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور سیکیورٹی اہلکار اُنہیں روکنے کے لیے ان کے پیچھے بھاگتے رہے۔

میچ کے دوران جیسے ہی پشاور زلمی کے کپتان نے پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن کی دوسری اور مجموعی طور پر لیگ کی چوتھی سنچری اسکور کی تو ایک مداح انہیں سنچری کی مبارک باد دینے کریز تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔

بابر اعظم اچانک مداح کو کریز پر آتے دیکھ کر حیران رہ گئے مگر اسی دوران سیکیورٹی اہلکار دوڑتے ہوئے وہاں پہنچے اور اُنہوں نے مداح کو پکڑ کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

پھر اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ کے دوران جب زلمی کے کپتان فیلڈنگ کے لیے میدان میں موجود تھے تو بھی ان سے ملنے کے لیے 2 مرتبہ کچھ تماشائی گراؤنڈ میں داخل ہوئے لیکن سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر اُنہیں روک کر گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔

install suchtv android app on google app store