پی ایس ایل 11: فرنچائزز نے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں کے معاوضے کا پردہ فاش، کرکٹ کی دنیا ہل گئی

پی ایس ایل 11 فائل فوٹو پی ایس ایل 11

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیے پانچ فرنچائز نے برقرار رکھے گئے کھلاڑیوں اور ان کے معاوضوں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ جبکہ ملتان سلطانز کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا گیا۔

پشاور زلمی نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے کے عوض برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں سفیان مقیم کو 4 کروڑ 48 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں عبدالصمد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں علی رضا کو ایک کروڑ 96 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔


لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق کو 2 کروڑ 20 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں سکندر رضا کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جبکہ سلور کیٹیگری میں محمد نعیم کو 70 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔


کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ابرار احمد کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا ہے۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عثمان طارق کو 5 کروڑ 60 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں حسن نواز کو 3 کروڑ 92 لاکھ روپے جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری میں شامل حسین کو 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔


کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو پلاٹینم کیٹیگری میں 4 کروڑ 76 لاکھ روپے کے عوض برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ ڈائمنڈ کیٹیگری میں عباس آفریدی کو 3 کروڑ 8 لاکھ روپے، گولڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کو 3 کروڑ 36 لاکھ روپے اور ایمرجنگ کیٹیگری میں سعد بیگ کو 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔


اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں برقرار رکھا جبکہ سلمان ارشاد کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے اور آندریس گوس کو سلور کیٹیگری میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے میں ریٹین کیا گیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس آکشن کے لیے 45 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، جن میں سے فرنچائز 9 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ کر چکی ہے۔ پی سی بی کے مطابق فرنچائزز کو ریٹین کیے جانے والے کھلاڑیوں کی رقوم سے آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹ سائننگ کے لیے اضافی 5 کروڑ 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔


واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 کے لیے ملتان سلطانز کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کو برقرار نہیں رکھا گیا۔

install suchtv android app on google app store