ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کردی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی فائل فوٹو ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی

ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی، جس کے بعد ترکیہ کی جانب سے معاہدے کی توثیق کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال اگست میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعے کو ترکیہ کے سرکاری گزٹ میں صدر اردوان کی منظوری کا اعلان شائع کیا گیا۔ اس سے قبل رواں ماہ ترک پارلیمنٹ بھی معاہدے کی توثیق کرچکی تھی۔

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے رواں سال اگست میں مکہ مکرمہ میں مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

یہ معاہدہ ایسے وقت میں طے پایا تھا جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیوں کے باعث خطے میں کشیدگی اور سلامتی سے متعلق خدشات میں اضافہ ہورہا تھا۔

رائٹرز کے مطابق تینوں ممالک کے حکام جمعے اور ہفتے کو اسلام آباد میں ایک اجلاس بھی کرنے والے ہیں، جس میں مکہ دفاعی معاہدے کے حوالے سے بات چیت متوقع ہے۔

install suchtv android app on google app store