احسن اقبال کا چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

احسن اقبال کا چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ فائل فوٹو احسن اقبال کا چینی شہریوں اور منصوبوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے چینی شہریوں اور پاکستان میں جاری چینی منصوبوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے چین سے پاکستانی مصنوعات کو زیرو ٹیرف رسائی دینے کی درخواست کی ہے۔ احسن اقبال نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی و زرعی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، معدنیات اور گرین ڈویلپمنٹ کو ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں تقریباً 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداواری صلاحیت اور 888 کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر ممکن ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وزیر لیو ہائیشنگ سے ملاقات میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اپنی سالانہ برآمدات چین کو 3 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 سے 25 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتا ہے۔

انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مجوزہ نالج کوریڈور کے لیے تعاون بھی طلب کیا، جس کے تحت 10 سال میں تقریباً 10 ہزار پاکستانی طلبہ اور اسکالرز کو پی ایچ ڈی اور جدید تحقیق کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

احسن اقبال نے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی و زرعی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی، معدنیات اور گرین ڈویلپمنٹ کو ترجیحات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں تقریباً 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی کی پیداواری صلاحیت اور 888 کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر ممکن ہوئی، جبکہ 2 لاکھ 36 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہوئے۔

دریں اثنا، احسن اقبال نے بیجنگ میں چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے وائس چیئرمین ژو ہائی بنگ سے بھی ملاقات کی، جس میں اہم ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قراقرم ہائی وے کے تھور نالہ تا رائیکوٹ 102 کلومیٹر حصے کے مالی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، ایم ایل ون ریلوے کی اپ گریڈیشن اور گوادر بندرگاہ پر باقاعدہ شپنگ سروسز کی بحالی کے امور زیر بحث آئے۔

اس کے علاوہ گوادر فری زون، ایسٹ بے ایکسپریس وے، کوہالہ اور آزاد پتن پن بجلی منصوبوں سمیت معدنیات کی پروسیسنگ اور برآمدات کے لیے گوادر تک راہداری کی تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔

پاکستان نے سی پیک کے صنعتی ایجنڈے میں پورٹ قاسم پر ایلومینیم کمپلیکس، تھر میں کھاد کا کارخانہ اور دھابیجی میں ریفائنری و فیول اسٹوریج کمپلیکس شامل کرنے کی تجاویز بھی پیش کیں۔

install suchtv android app on google app store