پاکستان چاول برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا

پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے فائل فوٹو پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے

پاکستان نے چاول کی برآمد میں بڑا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا چاول برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے، بین الاقوامی جریدے نے پاکستانی چاول کی عالمی سطح پر پذیرائی کی تصدیق کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر 2025 کے دوران پاکستانی چاول کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا، خصوصاً باسمتی چاول کی برآمد میں 50 فیصد سے زائد غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان نے گزشتہ ماہ 4 لاکھ 89 ہزار ٹن چاول برآمدکئے، اس طرح پاکستان عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا۔

پاکستانی چاول سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات، چین، تنزانیہ، کینیا اور آئیوری کوسٹ کو برآمد کیا گیا۔ ماہرین نے چاول کی برآمدات میں مسلسل اضافے کو ملکی معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیاہے۔

install suchtv android app on google app store