معروف باکسر کی گاڑی ٹرک سے ٹکرا گئی،دو افراد جاں بحق

باکسر کا حادثہ فا ئل فوٹو باکسر کا حادثہ

نامور برطانوی باکسر انتھونی جوشوا نائیجیریا میں ٹریفک حادثے کے دوران زخمی ہوگئے۔

نائیجیرین پولیس کے مطابق انتھونی جوشوا کی گاڑی راستے میں کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے کے دوران برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کومعمولی زخم آئے جب کہ 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وہ دو افراد انتھونی کی ٹیم کے میمبر تھے جو اس ٹریفک حادثے میں چل بسے۔

install suchtv android app on google app store