پاکستان کے مسٹری اسپنربنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں شمولیت اختیارکیوں نہیں کریں گے؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے مشہور اسپنر ابرار احمد بی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گ فائل فوٹو پاکستان کے مشہور اسپنر ابرار احمد بی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گ

پاکستان کے مشہور اسپنر ابرار احمد بی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں حصہ نہیں لیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسٹری اسپنر ابرار احمد کو چٹاگرام رائلز نے منتخب کیا تھا لیکن اجازت کے بغیر نام نیلامی کی فہرست میں شامل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق جب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز نے ان سے رابطہ کیا تو ابرار نے واضح کیا کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی اجازت نہیں دی تھی۔

اس کے بعد رائلز نے انہیں کسی اور کھلاڑی سے تبدیل کر کے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلا دیش میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پاکستان کو مارچ اپریل میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2 ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں، دورے میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز بھی شامل ہیں۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 26 مارچ سے 3 مئی تک پی ایس ایل کا اعلان کیا ہے، سیریز ری شیڈول ہو گی، دونوں بورڈز کے درمیان اس حوالے سے بات چیت جاری ہے، میچز کی تعداد میں کمی نہیں ہو گی، ونڈو کی تلاش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق جلد مناسب ونڈو کا اعلان کر دیا جائے گا، وائٹ بال سیریز میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے شیڈول میں رد و بدل کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store