آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں ارشدیپ سنگھ کے جارحانہ انداز پر ڈیرل مچل غصے میں آ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
میدان میں کشیدگی کیسے پیدا ہوئی؟
میچ کے گیارہویں اوور میں ڈیرل مچل نے ارشدیپ سنگھ کی ایک گیند کھیلی مگر وہ گیند کو درست انداز میں مڈل نہ کر سکے اور گیند سیدھی بولر کے ہاتھوں میں چلی گئی۔
اس دوران ڈیرل مچل کریز کے اندر موجود تھے لیکن ارشدیپ سنگھ نے گیند ان کی جانب پھینک دی جو ان کی ران (تھائی) پر جا لگی۔
ڈیرل مچل کا سخت ردعمل
اس غیر متوقع اور جارحانہ انداز پر ڈیرل مچل ناراض ہو گئے اور وہ ارشدیپ سنگھ کی جانب بڑھ کر غصے میں کچھ کہتے نظر آئے۔
بھارتی کپتان کی مداخلت
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے مداخلت کرتے ہوئے ڈیرل مچل سے معذرت کی۔
بعد ازاں امپائر کی ہدایت پر ارشدیپ سنگھ نے بھی ڈیرل مچل سے ہاتھ ملا کر معافی مانگ لی جس کے بعد صورتحال قابو میں آ گئی۔