ایرانی حملوں کے بعد اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نجی طیارے میں ریاض سے میڈرڈ روانہ ہوگئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق رونالڈو کا نجی طیارہ رات 8 بجے ریاض سے روانہ ہوا اور تقریباً ایک بجے میڈرڈ پہنچاجب کہ فلائٹ ٹریکر کے مطابق طیارہ مصر اور بحیرہ روم کے اوپر سے گزرا۔
