ایران فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، صدر فیفا نے تصدیق کر دی

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی فائل فوٹو فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں ایران کی شرکت کی تصدیق کر دی۔ انفانٹینو نے نشریاتی ادارے سی این بی سی کی جانب سے منعقدہ ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایران 2026ء کے ورلڈ کپ میں یقینی طور پر شرکت کر رہا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اس وقت تک صورتِ حال پُرامن ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کو آنا ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ کوالیفائی کر چکے ہیں اور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔

انفانٹینو اس سے قبل مارچ میں بھی اسی نوعیت کے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں، جب انہوں نے ترکی کے شہر انطالیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان دوستانہ میچ میں شرکت کی تھی۔

شیڈول کے مطابق ایران اپنے گروپ جی کے تینوں میچز امریکا میں کھیلے گا، 2 لاس اینجلس میں اور 1 سیاٹل میں جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیم کا بیس ٹکسن، ایریزونا میں ہو گا۔

امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے بعد غیر یقینی صورتِ حال کا شکار ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store