فیفا ورلڈکپ 2026 کے فائنل ڈراز کا اعلان آج کیا جائے گا، جس کے بعد یہ طے ہوجائے گا کہ کون سی ٹیم کس کے خلاف میدان میں اُترے گی اور کون سا گروپ "گروپ آف ڈیتھ" کہلائے گا۔
ورلڈکپ کی ٹرافی امریکا کی مختلف ریاستوں کا سفر مکمل کرنے کے بعد واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئی، جہاں آج ڈراز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔
فٹبال کا یہ میگا ایونٹ آئندہ سال 11 جون سے 19 جولائی تک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں شیڈول ہے۔ دفاعی چیمپئن لائنل میسی کی سربراہی میں ارجنٹینا ایک بار پھر ٹائٹل کے حصول کے لیے مضبوط امیدوار ہو گی۔
فیفا ورلڈکپ 2026 تاریخ کا سب سے بڑا ایڈیشن ہوگا، جس میں پہلی بار 48 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ ڈرا تقریب میں ان ٹیموں کو 12 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کے دوران مجموعی طور پر 104 مقابلے کھیلے جائیں گے۔