پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ آج راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سیریز کا آغاز آج سے ہوا ہے اور یہ 15 نومبر تک راولپنڈی میں ہی کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد 17 سے 29 نومبر تک ٹرائی نیشن سیریز منعقد ہوگی، جس میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔