پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی فائل فوٹو پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جسے پی سی بی نے منظور کر لیا ہے۔

ٹونی ہیمنگ نے جولائی 2024 میں دو سالہ معاہدے کے تحت پی سی بی کے چیف کیوریٹر کا عہدہ سنبھالا تھا جبکہ پی سی بی نے ٹونی ہیمنگ کے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ٹونی ہیمنگ کو آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز اور آئندہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پچز تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

تاہم، انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پی سی بی نے فی الحال نئے چیف کیوریٹر کے تقرر کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

install suchtv android app on google app store