کھلاڑیوں کے بیک اپ سے متعلق شاہین آفریدی کا اہم بیان

چیمپئنز کپ کی ٹیم لائنز کے کپتان شاہین آفریدی فائل فوٹو چیمپئنز کپ کی ٹیم لائنز کے کپتان شاہین آفریدی

چیمپئنز کپ کی ٹیم لائنز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ ون ڈے چیمپئنز کپ تمام کھلاڑیوں کے لئے بہت ہی اچھا موقع ہے، آگے پاکستان ٹیم کی بہت کرکٹ آرہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان لائنز شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کے پاس یہ اچھا موقع ہے، امید ہے پاکستان کو اس سے اچھے پلیئرز ملیں گے، کھلاڑیوں کا بیک اپ ہونا چاہیے کیوں کہ ماضی میں انجریز کا کافی سامنا کرنا پڑا۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لائنز ٹیم کے اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑی کافی ہیں جو فیلڈنگ اچھی کرتے ہیں اور ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ سے کافی میچز جیتے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹ پریکٹس میں مجھے تاحال سراج لڑکا ہے جو مجھے کافی ٹیلینٹیڈ لگا ہے، اس کے پاس سپیڈ بھی اچھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ عبداللہ شفیق سے اس ٹورنامنٹ میں کافی امیدیں ہیں، وہ کافی ریکارڈ توڑے گا۔

install suchtv android app on google app store