فاسٹ بولر محمد عامر کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے سائن کرلیا گیا

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر فائل فوٹو پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو دی ہنڈریڈ لیگ کے لیے سائن کرلیا گیا۔

محمد عامر کا دی ہنڈریڈ لیگ 2026 کےلیے ٹرینٹ راکٹس کےساتھ معاہدہ ہوا جہاں انہیں آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈیوڈ پین کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد محمد عامر دی ہنڈریڈ میں اوورسیز نہیں بلکہ ڈومیسٹک کھلاڑی کے طور پر کھیلیں گے۔

فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مختصر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹرینٹ راکٹس میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا۔

install suchtv android app on google app store