اسد شفیق کا سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بڑا انکشاف

اسد شفیق کا سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بڑا انکشاف فائل فوٹو اسد شفیق کا سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بڑا انکشاف

قومی ٹیم کے سابق مڈل آرڈر بیٹر اسد شفیق نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں بھگوان کا درجہ رکھنے والے سچن ٹنڈولکر ابتدائی دنوں میں میرے پسندیدہ کھلاڑی تھے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سابق کرکٹر اسد شفیق کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنے ابتدائی دنوں کے حوالے سے گفتگو کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہمارا گھر چھوٹا تھا میرے پاس کوئی الگ کمرہ نہیں تھا لیکن ایک ٹیبل کی دراز تھی جس میں میرے پاس سچن ٹنڈولکر کی 15 سے 20 مختلف تصاویر تھیں۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ میرے ابتدائی دنوں میں سچن ٹنڈولکر ہیرو ہوا کرتے تھے بعدازاں کیرئیر کا آغاز کیا اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا تو محمد یوسف کو اپنا آئیڈل بنایا۔

انہوں نے کہا کہ محمد یوسف اسوقت کیرئیر کے عروج پر تھے، انہوں نے ایک کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ سینچریاں اسکور کی تھیں، مجھے لگتا تھا کہ انکا بیٹ کچھ مختلف ہے کیونکہ وہ کسی بال کو مِس نہیں کرتے تھے۔

اسد شفیق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 77 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 10 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیل رکھے ہیں، تینوں فارمیٹ میں 6 ہزار 188 رنز بنارکھے ہیں۔

install suchtv android app on google app store