سچن ٹنڈولکر کا بھارتی کرکٹ ٹیم سے متعلق دلچسپ بیان وائرل

سچن ٹنڈولکر فائل فوٹو سچن ٹنڈولکر

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کا دن کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے ساتھ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کو بھی حیران کر گیا اور وہ کہتے ہیں کہ میں فلائٹ سے گھر پہنچا تو پوری بھارتی ٹیم ہی آؤٹ ہو چکی تھی۔

بھارت دورہ جنوبی افریقہ کے دوران کیپ ٹاؤن میں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کھیل رہی ہے جس کے پہلے ہی دن 23 وکٹیں گر گئیں جس نے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کی وہیں ماہرین اور شائقین کرکٹ بھی حیران ہیں اور ان ہی میں شامل ہیں بھارت کے لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر جنہوں نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن کے کھیل کو نا قابل یقین قرار دے دیا ہے۔

سچن ٹندولکر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ لکھا ہے کہ سال 2024 میں کرکٹ کی شروعات ایک ہی دن میں 23 وکٹیں گرنے سے ہو رہی ہے یہ سب نا قابل یقین ہے۔

سابق بھارتی کپتان مزید لکھتے ہیں کہ ’’میں جب ایک فلائٹ میں سوار ہوا جب جنوبی افریقہ آل آؤٹ ہو گیا، اور اب جب میں میں نے گھر میں آکر ٹی وی دیکھا ہے تو نہ صرف بھارت کی پوری ٹیم آؤٹ ہو چکی ہے بلکہ جنوبی افریقہ دوسری اننگ میں تین وکٹیں گنوا چکا ہے۔‘‘

ٹنڈولکر نے اپنی پوسٹ کا اختتام ان الفاظ کے ساتھ کیا کہ ’’میں نے کیا چیز چھوڑ دی‘‘

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے پہلے دن جنوبی افریقہ پہلے ہی سیشن میں 55 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پروٹیز کی اس تباہی کے ذمے دار ایشیا کپ فائنل کے ہیرو محمد سراج تھے جنہوں نے اپنی کارکردگی کو دہراتے ہوئے صرف 15 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت نے چار وکٹوں پر 153 رنز بنا لیے تھے کہ پھر ایسا ہوا جو کرکٹ کی تاریخ میں اس سے قبل کبھی نہیں ہوا تھا۔ بقیہ چھ بھارتی کھلاڑی اسکور بورڈ میں کوئی اضافہ کیے بغیر خزاں رسیدہ پتوں کی طرح ایک کے بعد ایک گرتے گئے۔

جنوبی افریقہ کی دوسری اننگ میں بھی تین وکٹیں پہلے روز ہی گر گئیں تھیں جب کہ دوسرے روز پروٹیز نے 176 رنز پر آؤٹ ہو گئے یوں بھارت کو جیت کے لیے 78 رنز کا ہدف ملا ہے۔

install suchtv android app on google app store