ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ سچن ٹنڈولکر کی پیشگوئی

ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ سچن ٹنڈولکر کی پیشگوئی فائل فوٹو ٹی 20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کونسی ٹیمیں کھیلیں گی؟ سچن ٹنڈولکر کی پیشگوئی

بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی 4 سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں سابق کرکٹر سچن تنڈولکر نے کہا کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم بابرالیون کو ٹی20ورلڈکپ میں شکست دے گی تاہم پاکستانی ٹیم میں بھارت کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔

ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کا مضبوط دعویدار کون ہے؟ کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں بھارت چیمپئین بنے تاہم پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ مضبوط امیدوار ہیں جبکہ جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ڈراک ہارس سمجھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کے یارکر نے افغان بیٹر گُرباز کو اسپتال پہنچا دیا

سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ بھارت کے پاس ورلڈکپ جیتے کا موقع ہے اور متوازن سائیڈ ہے البتہ ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے کافی مطمئن ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store