اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اےٹی پی ورلڈٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی

اعصام الحق فائل فوٹو اعصام الحق

پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی اےٹی پی ورلڈٹینس کے فائنل میں پہنچ گئی۔

اے ٹی پی ورلڈ رینکنگ ٹینس چیمپین شپ کے ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو کی جوڑی نے امریکی جوڑی کو6-3، 6-7اور10-4سے شکست دو چار کرتے ہوئے فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق کا کہنا تھا کہ وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے۔ اعصام الحق اورنیدو ویوسف کا فائنل میں مقابلہ راجرجولیئن اور مارسیلو سے ہوگا۔

کوارٹرر فائنل میں پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے ساتھی قازقستان کے الیگزینڈر نیڈوسوو نے میدان مارا تھا، فتح کا اسکور 5-7، 7-6(8-6) اور 8-10 تھا۔

— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) February 20, 2022

install suchtv android app on google app store