دورہ آسٹریلیا؛ اہم کھلاڑی کی 1سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں فائل فوٹو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے گزشتہ ایک برس سے ریڈ بال کرکٹ نہ کھیلنے والے محمد نواز کو لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی کے متبادل کے طور پر کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منتخب ہونے والے محمد نواز نے گزشتہ 3 برس میں صرف 4 ریڈ بال میچ کھیلے ہیں۔

خیال رہے کہ محمد نواز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈولڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 17 رکنی قومی اسکواڈ میں بھی شامل ہیں۔

نعمان نے 22 دسمبر کو پیٹ میں اچانک اور شدید درد کا سامنا کرنے کی اطلاع دی۔ نتیجتاً اس کے ہنگامی ٹیسٹ اور اسکین کرائے گئے، جس میں اپینڈیسائٹس کی تشخیص کی تصدیق ہوئی۔

پی سی بی نے پہلے کہا تھا کہ اسپنر نعمان سرجری کے بعد آسٹریلیا میں جاری ٹیسٹ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔

install suchtv android app on google app store