افغانستان کیخلاف میچ سے قبل اہم آسٹریلوی کھلاڑی کی طبیعت ناساز

آسٹریلوی ٹیم فائل فوٹو آسٹریلوی ٹیم

آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ کو گزشتہ چند دنوں سے چکر آ رہے ہیں، ان کو اس سے پہلے بھی کئی بار چکر آنے کی علامات کا سامنا رہا ہے۔

اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ مجھے چند دنوں سے چکر آنے کی علامات رہی ہیں، اُمید ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ سے قبل ٹھیک ہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر کپتان کو ہٹانے کا مطالبہ

آسٹریلوی کھلاڑی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت میں کچھ اچھا محسوس نہیں کر رہا۔

install suchtv android app on google app store