ورلڈکپ: قومی ٹیم کو ایک اور دھچکا، اہم کھلاڑی بخار میں مبتلا

قومی ٹیم فائل فوٹو قومی ٹیم

 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم کی اہم فاسٹ بولر بیمار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں جمعہ کو جنوبی افریقا سے میچ کھیلے گی اور ورلڈ کپ میں بقا کیلئے اس میچ میں جیت اہم ہے، پاکستان ٹیم کو پچھلے تین میچز میں شکست ہوئی تھی۔

تاہم اب ذرائع کا بتانا ہے کہ فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہوگئے جس کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں ان شرکت مشکوک ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ٹھیک نہ ہوئے تو ان کی جگہ وسیم جونیئر کل کا میچ کھیلیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کل کے میچ سے قبل آپشنل پریکٹس سیکشن مین فاسٹ بولرز شاہین آفریدی، حارث روف اور حسن علی نے حصہ نہیں لیا، جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان، اوپنر عبداللہ شفیق، اسپنر اسامہ میر اور آل راؤنڈر محمد نواز نے بھی آرام کو ترجیح دی۔

install suchtv android app on google app store