ٹریوس ہیڈ نے آئی پی ایل میں شرکت سے معذرت کرلی

ٹریوس ہیڈ فائل فوٹو ٹریوس ہیڈ

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آئی پی ایل ڈرافٹ میں ٹریوس ہیڈ کو شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹریوس ہیڈ کو آئی پی ایل فرنچائز دہلی کیپیٹلزکی ٹیم اسکواڈ میں شامل کرنے کی خواہاں تھی تاہم انکے شادی کے منصوبے اور بیچ سے ایونٹ چھوڑ جانے کے باعث مالکان نے لینے سے انکار کردیا ہے۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ کی انڈین پریمئیر لیگ کے آغاز کے محض دو ہفتے بعد شادی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ٹورنامنٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے فائنل میں ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور بھارت کیخلاف آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store