آئی پی ایل: سلو اوور ریٹ پر ویرات کوہلی پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

ویرات کوہلی فائل فوٹو ویرات کوہلی

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے ایک میچ میں سست اوور ریٹ پر رائل چیلنجرز بنگلور کے متبادل کپتان ویرات کوہلی پر 24 لاکھ انڈین روپے  جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

یہ میچ 23 اپریل کو کے ایم چناسوامی سٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں بنگلور نے راجستھان رائلز کو ہرا دیا۔

کرک انفو کے مطابق کوہلی کے علاوہ پلیئنگ الیون اور متبادل کھلاڑی کو بھی جرمانہ کیا گیا۔ انہیں چھ، چھ لاکھ انڈین روپے یا میچ فیس کا 25 فیصد، جو بھی کم ہو آئی پی ایل کو ادا کرنا ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ’رائل چیلنجرز بنگلور، جس نے راجستھان رائلز کے خلاف اپنے میچ کے لیے ویراٹ کوہلی کو کپتان مقرر کیا، ان پر ٹیم کی طرف سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایم چناسوامی سٹیڈیم بنگلورو میں 23 اپریل، 2023 کو راجستھان رائلز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔’

بیان میں مزید کہا گیا کہ ’چوں کہ یہ آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سیزن میں ان کی ٹیم کی دوسری بے ضابطگی تھی جس میں کم از کم اوور ریٹ سے متعلق بے ضابطگی پر کوہلی پر 24 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store