راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کرنے کی تصویر وائرل

راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کرنے کی تصویر وائرل فائل فوٹو راشد خان کی ہاردک پانڈیا کے ہمراہ سحری کرنے کی تصویر وائرل

افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر راشد خان نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کے ساتھ سحری کرنے کی تصویر شیئر کردی۔

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارت میں موجود راشد خان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔

راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے، ہمیں اچھا لگا۔

خیال رہے کہ ان دنوں راشد خان آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کر رہے ہیں جبکہ ہاردیک پانڈیا گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے۔

 

 

install suchtv android app on google app store