آئی پی ایل: ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

آئی پی ایل: ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر الجھ پڑے، ویڈیو وائرل اسکرین گریب آئی پی ایل: ویرات کوہلی اور گوتم گمبھیر الجھ پڑے، ویڈیو وائرل

انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیر اور نوین الحق ویرات کوہلی سے الجھ پڑے۔ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کو 18 رنز سے شکست دے دی۔ اس میچ میں ویرات کوہلی اور گوتم گھمبیر کے درمیان تلخ کلامی نے دیکھنے والوں کو خاصا حیران کیا۔

کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے، کوہلی اب آر سی بی کے لیے بطورماہربلے بازکھیلتے ہیں تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس چپقلش کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا تھا۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں جب چیلنجرز نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق ہندوستانی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔

لکھنؤ میں کھیلے جانے والے آئی پی ایل کے 43ویں میچ میں کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور نے گوت کی ٹیم لکھنؤ سپرجائنٹس کو 18 رنزسے شکست دی۔

 

install suchtv android app on google app store