حسن علی اور سامعہ خان کی تاج محل سے تصاویر وائرل

حسن علی اور سامعہ خان فائل فوٹو حسن علی اور سامعہ خان

قومی کرکٹر حسن علی اور اہلیہ سامعہ خان کی تاج محل سے خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قوم کرکٹر حسن علی کی اہلیہ سامعہ خان نے چند تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں تاج محل کے ساتھ فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔

سامعہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’تاج محل انڈیا کی خوبصورتی۔‘

انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ تاج محل کے عقب میں خوشگوار موڈ میں ویڈیو بنوارہی ہیں۔

 

سامعہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی سامعہ نے میدان میں تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

 

واضح رہے کہ حسن علی اور سامعہ خان 20 اگست 2019 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی ہیلینا حسن علی ہیں۔

install suchtv android app on google app store