پی ایس ایل: حسن علی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

حسن علی فائل فوٹو حسن علی

قومی کرکٹر حسن علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 100 وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں۔

حسن علی نے یہ کارنامہ اپنے پی ایس ایل کیریئر کے 76 ویں میچ میں ایلکس ہیلز کو آؤٹ کرکے انجام دیا۔

وہاب ریاض کو پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور وہ 113 وکٹوں کے ساتھ لیگ میں سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔

شاہین آفریدی 98 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور شاداب خان 83 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

install suchtv android app on google app store