فاسٹ بولر حسن علی کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

فاسٹ بولر حسن علی ان کی اہلیہ اور بڑی بیٹی فائل فوٹو فاسٹ بولر حسن علی ان کی اہلیہ اور بڑی بیٹی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کے گھر آج صبح دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

فاسٹ بولر حسن علی نے دوسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس پر لوگوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی۔

انسٹاگرام پوسٹ پر حسن علی نے بتایا کہ نومولود بیٹی اور اہلیہ دونوں صحت مند ہیں جس کا نام ’’ہیزل حسن علی‘‘ رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ حسن علی کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اپریل 2021ء میں ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store