اے بی ڈی ویلیئرز کا بابر اعظم کے متعلق اہم بیان

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم فائل فوٹو جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز اور پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم

جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر اسپیس پر بابر اعظم سے ایک مداح نے سوال پوچھا تھا کہ آپ کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر کون ہے؟

جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ ان کے ڈریم بیٹنگ پارٹنر جنوبی افریقہ کے سابق کھلاڑی اے بی ڈویلیئرز ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ ان کے خلاف تو کھیل چکے ہیں لیکن ان کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔

بابر اعظم کی اس خواہش پر جنوبی افریقی بلے باز نے بھی ردعمل دیا۔

اے بی ڈویلیئرز نے ایکس پر لکھا کہ ’میں بھی آپ کے ساتھ کھیلنا بہت پسند کروں گا‘۔

install suchtv android app on google app store