آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے میں بھی قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے مکمل نجات حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں جس کے باعث افغانستان کے خلاف میچ میں انکی شمولیت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
اوپنر فخر زمان گھٹنے کی انجری سے نجات کیلئے ری ہیب جاری رکھے ہوئے ہیں اور ٹیم میجمنٹ کو توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف اہم میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل فخر زمان انجرڈ
دوسری جانب آسٹریلیا کے میچ کے دوران وائرل بخار اور نزلے کے شکار کھلاڑی بھی صحتیاب ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپہلا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس نے 4 میچز میں سے 2 میں فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔