آئی سی سی ورلڈکپ میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے قومی ٹیم کو خبردار کردیا۔
سابق کرکٹر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بابراعظم پر تنقید کی کہ وہ کینگروز کے خلاف بیٹنگ وکٹ پر ٹاس جیت کر بالنگ کا فیصلہ سمجھ نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ کپتان بابراعظم کو چاہیے تھا کہ 320 یا اس سے زائد کا اسکور کھڑا کرکے بالرز کو موقع دیں کہ وہ انہیں میچ جتوائیں، بطور کپتان آپ بڑی ٹیموں کے خلاف پرفارم نہ کرکے بڑے کھلاڑی نہیں بن سکتے۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان کو افغان ٹیم کو سنجیدگی سے لینا پڑے گا کیونکہ چینائی میں اسپین ٹریک ہوگا اور پاکستان کو مشکل پیش آسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغان ٹیم مضبوط حریف ہے اور ٹریک کو دیکھتے ہوئے لگتا ہے کہ وہاں کی کنڈیشنز افغانستان کے حق میں ہوں گی تاہم مجھے یقین ٹیم مایوس نہیں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: فخر زمان سے متعلق اہم خبر آگئی
واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپہلا پانچواں میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گی، گرین شرٹس نے 4 میچز میں سے 2 میں فتوحات سمیٹی ہیں جبکہ 2 میچز میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔